چین کے وزٹ کے بعد سعودی عرب پہنچنے والی دو بھارتی خواتین کو کرونا وائرس کے شبے میں الگ کر دیا گیا ہے اور طبی عملے کے سوا انہیں کسی دوسرے شخص سے عارضی طور پر ملنے سے روک دیا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جمعرات کے روز چین سے آنے والی دو بھارتی حقیقی بہنوں کو دمام میں شاہ فہد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر روکا گیا جس کے بعد انہیں طبی معائنے کے لیے دوسرے مسافروں سے الگ تھلگ کر دیا گیا تھا۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی 'ایس پی اے' کے نطاق وزارت صحت نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ دونوں بہنیں گذشتہ 12 جنوری کو چین گئیں اور تقریبا 21 دن وہاں مقیم رہیں۔ وہ اس عرصے کے دوران چین میں قیام پذیر رہیں جب پورا ملک مہلک کرونا وائرس کی لپیٹ میں تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں بھارتی خواتین چین میں اپنے قیام کے دوران وائرس کے مرکز ووہان شہر نہیں گئیں اور نہ ہی ان میں کرونا کی بیماری کی کوئی علامت پائی گئی ہے تاہم انہیں احتیاطی تدابیر کے طور پر دوسرے مسافروں سے الگ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چین سے آنے والے ہر مسافر کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔ یہ دونوں خواتین تین فروری کو سعودی عرب پہنچی تھیں۔ دونوں خواتین قانونی طریقےسےمملکت میں داخل ہوئی ہیں تاہم حال ہی میں حکومت نے چین سے شہریوں کی براہ راست آمد روفت روکی دی تھی۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ طبی عملے نے دونوں خواتین کا فورا طبی معائنہ کیا ہے اور ان کے ضروری میڈیکل ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاکہ ان کے کرونا وائرس سے متاثرہ ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق کی جاسکے۔
خیال رہے کہ چند ہفتے قبل چین میں پھیلنےوالے کرونا وائرس کے نتیجے میں اب تک پانچ سو سے زاید افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ ہزاروں میں اس وائرس کی موجودگی کی تشخیص کی گئی ہے۔
-
دنیا کو کورونا وائرس کے خطرے سے آگاہ کرنے والا چینی ڈاکٹر چل بسا
ڈاکٹر لی وینلیانگ کو پولیس نے 'افواہ' پھیلنے پر سخت نتائج کی دھمکی دی تھی بين الاقوامى -
متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کا اعلان
متحدہ عرب امارات میں بدھ کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی (وام) نے امارات کی وزارت صحت کے بیان ... مشرق وسطی -
کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین کی مدد کو تیار ہیں: امارات
متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ ان کا ملک کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین کو مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ... بين الاقوامى