یمن : الجوف میں اتحادی طیاروں کا حملہ، ایران سے تربیت پانے والے حوثی کمانڈروں کی ہلاکت
یمن میں العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے ذرائع نے جمعے کے روز بتایا ہے کہ الجوف صوبے میں اتحادی طیاروں کے فضائی حملوں میں متعدد حوثی کمانڈر مارے گئے۔ جمعرات کے روز مارے جانے والے یہ کمانڈر ایران میں تربیت حاصل کر چکے تھے۔
تفصیلات کے مطابق حوثی ملیشیا کی ایک بکتر بند گاڑی 5 کمانڈروں کو صعدہ صوبے کے ضلع حیدان سے لے کر آ رہی تھی۔ اس دوران اتحادی طیاروں نے گاڑی کو نشانہ بنایا اور تمام کمانڈر مارے گئے۔
علاوہ ازیں یہ معلومات بھی موصول ہوئی ہیں کہ الجوف صوبے میں یمنی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں حوثی رہ نما مراد الحباری عُرف "ابو ليث" اپنے 9 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔ عسکری ذرائع کے مطابق الحباری کا تعلق صنعاء کے شمال میں واقع علاقے ارحب سے ہے۔
-
یمن میں ایران اور حزب اللہ کے عسکری ماہرین کی ہلاکت کی اطلاعات
یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ حالیہ ایام میں نہم، صراوح، الجوف اور البیضا کے محاذوں پر حوثی باغیوں کے ساتھ لڑائی میں ... بين الاقوامى -
شہزادہ ولید فائونڈیشن یمن میں تعمیر نو میں سعودی حکومت کا دست وبازو بن گئی
یمن میں تعمیر نو کمیٹی اور شہزادہ ولید فائونڈیشن میں باہمی تعاون کا معاہدہ مشرق وسطی -
یمن: نھم کے محاذ سے حوثی جنگجوئوں کے اجتماعی فرار کی ویڈیو جاری
یمن کی مسلح افواج کی طرف سے جاری ایک ویڈیو میں دکھایا گیاہے کہ نھم اور الجوف کے محاذوں پر لڑائی کے دوران حوثی باغی اپنی لاشیں چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔ ... مشرق وسطی