.

یمنی فوج نے صعدہ میں حوثی ملیشیا کا ایران ساختہ ڈرون مارگرایا!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمنی فوج نے شمالی گورنری صعدہ میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کا ایک بغیر پائیلٹ طیارہ مار گرایا ہے۔

یمنی فوج کے ایک اعلیٰ عہدہ دار نے کہا ہے کہ برّی فوجیوں نے اس ڈرون کو فائرنگ سے تباہ کیا ہے۔یہ فوج کے کنٹرول والے علاقے کی جانب بڑھ رہا تھا۔اس کے گرنے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل محمد الغنیمی نے بتایا ہے کہ حوثیوں کے تباہ شدہ ڈرون کے پرزے جوڑ کر دیکھا گیا ہے تو یہ ایران ساختہ نظر آیا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے یمن میں حوثی شیعہ باغیوں کو اسلحہ کی فروخت پر پابندی عاید کررکھی ہے لیکن اس کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔اقوام متحدہ نے حال ہی میں اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حوثی ملیشیا کے قبضے میں ایسے ہتھیار پائے گئے ہیں جو ایران ساختہ ہتھیاروں کے مشابہ ہیں۔