امریکا کی نظریں یمن میں دو سینیر کمانڈروں پر، گرفتاری پر11ملین ڈالر کا انعام مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکا نے یمن میں القاعدہ کے دو سینیر کمانڈروں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 11 ملین ڈالرکے انعام کا اعلان کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے دنیابھر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں‌ملوث القاعدہ کے یمن میں چوٹی کےدو کمانڈروں کے بارے میں درست معلومات دینے پر انعامات کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement

یمن میں قاسم الریمی کی ہلاکت کے بعد جزیرۃ العرب میں القاعدہ کو ایک اور کاری ضرب لگائی گئی ہے۔ الریمی کی ہلاکت کے بعد امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا دو دہشت گردوں کی گرفتاری کی کوشش کررہا ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کی نقل وزارت خارجہ کے آفیشل اکائونٹ پر القاعدہ کمانڈر سعد بن عاطف العولقی کے ساتھ پوسٹ کی گئی ہے۔بیان میں سعد العولقی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 6 ملین ڈالر کا انعام مقرر کیا گیا ہے۔

ایک دوسری ٹویٹ میں القاعدہ کمانڈر خالد سعید باطرفی کی تصویر کے ساتھ اس کی گرفتاری پر 50 لاکھ ڈالر کا انعام رکھا گیا ہے۔ باطرفی جزیرۃ العرب میں القاعدہ کمانڈر ہے۔ اس کا تعلق یمن کے حضر موت کے علاقے سے ہے اور وہ القاعدہ کی جزیرۃ العرب میں مجلس شوریٰ کا سابق رکن بھی ہے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں یمن میں ایک کارروائی کے دوران جزیرۃ العرب میں القاعدہ کمانڈر قاسم الریمی کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں