سعودی ڈاکٹروں کا دل کے عارضے میں مبتلا موریتانوی بچّی کا کامیاب آپریشن!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز ( کے ایس ریلیف) سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں نے موریتانیہ میں دل کے عارضے میں مبتلا ایک لڑکی کا آپریشن کرکے اس کی جان بچا لی ہے۔

ڈاکٹروں کی یہ ٹیم کے ایس ریلیف کے موریتانیہ میں دل اور دوسرے خطرناک امراض کی سرجری پرمامور رضاکار میڈیکل مشن کا حصہ ہے۔اس بچّی کی والدہ نے ڈاکٹروں کی ٹیم سے رابطہ کیا تھا اور اس کو بتایا تھا کہ ان کے ملک میں اس بچّی کا دل کا علاج ممکن نہیں ہے۔

Advertisement

اس خاتون نے اپنی بچی کے کامیاب آپریشن کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ میں اللہ کی شکرگزار ہوں اور پھر شاہ سلمان کی شکرگزار ہوں جن کی بدولت میری بیٹی کا علاج ممکن ہوا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کو لے کر کئی گھنٹے کے سفر کے بعد موریتانیہ کے دارالحکومت نواکشوط میں پہنچی تھیں۔انھوں نے کے ایس ریلیف کے ڈاکٹروں سے ملاقات کی، انھیں اپنا مسئلہ بتایا اور انھوں نے بچّی کے آپریشن کی ہامی بھری تھی۔

اس خاتون کا کہنا تھا کہ’’ میں نے سعودی مشن کے بارے میں سنا تھا اور پھر میں اس کا تین ماہ تک انتظار کرتی رہی تھی کیونکہ میں نواکشوط سے اپنے آبائی گاؤں واپس نہیں جاسکتی تھی۔مجھے اس مشن کا انتظار کرنا تھا۔‘‘

واضح رہے کہ کے ایس ریلیف نے رابطہ عالم اسلامی کے ساتھ 2019ء میں ایک سمجھوتے پر دست خط کیے تھے۔اس کے تحت اس نے براعظم افریقا میں واقع تین ممالک نیجر ، موریتانیہ اور مراکش میں اپنی رضاکار میڈیکل ٹیمیں بھیجنے سے اتفاق کیا تھا۔ یہ ٹیمیں اب ان ممالک میں دل اور تھائی رائیڈ کینسر کے عارضے میں مبتلا مریضوں کے مفت آپریشن کررہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں