اسرائیل وادیِ اردن کو ریاست میں ضم کرنے سے باز رہے:جوزف بوریل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل نے اسرائیل پر زوردیا ہے کہ وہ فلسطینی علاقے وادیِ اردن کو ضم کرنے سے باز رہے۔انھوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے مقبوضہ غربِ اردن میں واقع علاقہ کو اپنی ریاست میں ضم کیا تو اس کے خلاف فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

انھوں نے اسٹراسبرگ میں یورپی پارلیمان کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ ایسا شاید ہوجائے۔آپ اس کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ یہ پُرامن ہو۔‘‘

Advertisement

واضح رہے کہ اسرائیل نے 1967ء کی جنگ میں دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقے پر قبضہ کرلیا تھا۔فلسطینی اتھارٹی اس علاقہ کو مستقبل میں اپنی قائم ہونے والی ریاست میں شامل کرنا چاہتی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس وادیِ اردن کو ضم کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ ماہ اسرائیل ،فلسطین دیرینہ تنازع کے حل کے لیے اپنا امن منصوبہ پیش کیا تھا۔ اس پر اگر عمل درآمد کیا جاتا ہے تواس کے تحت اسرائیل کو مقبوضہ بیت المقدس پر مکمل کنٹرول حاصل ہوجائے گا۔وہ غربِ اردن میں تعمیر کردہ تمام یہودی بستیوں کو ریاست میں ضم کرسکے گا۔اس کے علاوہ دوسرے علاقوں پر بھی اپنا قبضہ برقرار رکھ سکے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں