الاخوان کو دہشت گرد تنظیم کا درجہ دینے کے لیے کام کروں گا : برطانوی رکن پارلیمنٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

برطانوی دارالعوام کے رکن ایان بیزلے کا کہنا ہے کہ وہ الاخوان المسلمین جماعت کو دہشت گرد تنظیم کا درجہ دینے کے لیے آئندہ ہفتے برطانوی وزیر داخلہ سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی اس بات کا حوالہ دیا جو انہوں نے اپنے لندن کے حالیہ دورے کے دوران کہی۔ اُن کا کہنا تھا کہ "الاخوان نے مسلمانوں کے مقدس عقائد کو نفرت کے آلات کار میں تبدیل کر ڈالا"۔ بن فرحان نے برطانیہ میں الاخوان کو دہشت گرد تنظیم قرار نہ دینے پر اپنی حیرت کا اظہار بھی کیا۔

Advertisement

بیزلے کے مطابق برطانوی حکومت اور اس کے شراکت داروں پر لازم ہے کہ وہ الاخوان کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے واسطے حرکت میں آئیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ "یہ تنظیم نفرت پر اکساتی ہے اور یہاں اور دنیا بھر میں مسیحیوں پر حملے کی دعوت دیتی ہے"۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ سعودی وزیر خارجہ گذشتہ ہفتے یہاں موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب نے مملکت میں الاخوان کو کالعدم قرار دیا ہے۔ یہ اقدام الاخوان کے نظریات کے سبب کیا گیا جو نفرت پر اکساتے ہیں۔

بیزلے کے مطابق "یہ لوگ نفرت پھیلانے کے واسطے مساجد کو غیر قانونی طریقے سے استعمال کرتے ہیں"۔ انہوں نے اس امر کی اہمیت پر زور دیا کہ برطانیہ الاخوان تنظیم کے ساتھ پورے عزم کے ساتھ نمٹے۔

مقبول خبریں اہم خبریں