عین الاسد کے اڈے پر ایرانی بم باری میں 109 امریکی فوجی زخمی ہوئے : پینٹاگان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی وزارت دفاع پینٹاگان نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ ماہ کے اوائل میں مغربی عراق میں عین الاسد کے فوجی اڈے پر ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کے داغے جانے کے نتیجے میں دماغی چوٹ سے متاثر ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 109 تک پہنچ گئی۔ یہ تعداد گذشتہ ماہ کے اواخر میں پینٹاگان کی جانب سے اعلان کردہ تعداد سے 45 فوجی زیادہ ہے۔

منگل کے روز جاری ایک بیان میں پینٹاگان نے مزید بتایا کہ معمولی "دماغی چوٹ" سے متاثرہ 109 فوجیوں میں سے 76 (تقریبا 70%) اپنے یونٹوں میں واپس جا کر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ متاثرہ فوجیوں میں سے صرف ایک کا علاج جرمنی میں امریکی فوجی ہسپتال میں ہو رہا ہے جب کہ بقیہ تمام کا علاج عراق میں ہوا۔

Advertisement

جہاں تک بقیہ فوجیوں کا تعلق ہے تو ان میں سے 27 کو جرمنی میں امریکی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ان کے علاوہ دیگر سات فوجیوں کو عراق سے جرمنی منتقل کیا جا رہا ہے۔ جرمنی منتقل کیے گئے 27 فوجیوں میں سے ایک فوجی صحت یاب ہو کر عراق میں اپنے یونٹ میں لوٹ آیا ہے .. جب کہ 21 کو امریکا منتقل کر دیا گیا اور پانچ فوجی مزید جانچ اور معائنوں کے لیے ابھی تک جرمنی میں ہیں۔

گذشتہ ماہ 8 جنوری کو ایران نے عراق میں دو فوجی اڈوں عين الاسد (مغرب میں) اور اربیل (شمال میں) پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کر دی تھی۔ عراق میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد 5200 ہے۔ ایران نے یہ کارروائی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے جواب میں کی۔ سلیمانی 3 جنوری کو بغداد میں ایک امریکی حملے میں مارا گیا تھا۔

عراق میں مذکورہ دونوں اڈوں پر ایران کے حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ کارروائی میں کوئی امریکی فوجی زخمی نہیں ہوا۔ گذشتہ ماہ ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے دوران ٹرمپ سے اسی حوالے سے سال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ "میں نے سنا ہے کہ انھیں سر میں درد کا مسئلہ ہے .. میں اسے کوئی خطرناک چوٹ نہیں سمجھتا"۔

پینٹاگان کی ترجمان الیسا فرح نے ایک بیان میں کہا کہ "ہم اپنی طبی ٹیموں کی کوششوں کے ممنون ہیں جنہوں نے ہمارے فوجیوں کو مناسب دیکھ بھال فراہم کرنے میں سنجیدگی سے کام کیا .. اس چیز نے 70% فوجیوں کے خدمات کی انجام دہی کے لیے واپس لوٹنے کو ممکن بنایا"۔

مقبول خبریں اہم خبریں