ایران کے علاقائی مفادات کے خلاف اقدامات پراسرائیل کو تباہ کن ردعمل کی دھمکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران نے اسرائیل کو خطے میں اپنے مفادات کے منافی اقدامات پر سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’اگر اسرائیلی رجیم نے شام اور خطے میں ہمارے ملک کے مفادات کے منافی کسی قسم کا جارحانہ یا احمقانہ اقدام کیا تو اس کو تباہ کن ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘‘

Advertisement

ایرانی حکام نے اسرائیل پر شام میں تہران کی اتحادی فورسز پر فضائی حملوں کا الزام عاید کیا ہے۔اسرائیل نے گذشتہ ہفتے شام کے دارالحکومت دمشق اور سرحدی صوبہ القنیطرہ میں ایران اور اس کی اتحادی ملیشیاؤں کو اپنے فضائی حملوں میں نشانہ بنایا تھا۔

اسرائیل شام میں گذشتہ نوسال سے جاری خانہ جنگی کے دوران میں ایران اور اس کی اتحادی حزب اللہ اور دوسری ملیشیاؤں پر بیسیوں فضائی حملے کرچکا ہے اور ان میں دسیوں ایرانی فوجی افسر اور سیکڑوں جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں