چین میں کرونا وائرس نے 1110 افراد کی جان لے لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

چین میں کرونا وائرس کی وباء سے انسانی جانوں‌کے ضیاع میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تازہ اعدادود شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا سے متاثرہ صوبے 'ہوبی' میں مزید 94 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اب تک چین میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1110 تک جا پہنچی ہے۔

چین کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ہوبی صوبے میں کرونا وائرس کے مزید 1638 کیس سامنے آئے ہیں۔ خیال رہے کہ ہوبی صوبہ چین میں کرونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور اسے 'کرونا بستی' دیا جا رہا ہے۔
قبل ازیں منگل کے روز عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر اڈھانوم گیبریسوس نے کہا تھا کہ کرونا وائرس پوری دنیا کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔

Advertisement

جنیوا میں روز مرہ کی بنیاد پرکرونا کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب میں گیبریسوس نے کہا کہ اگرچہ کرونا کا اس وقت 99 فی صد وجود صرف چین میں ہے مگر یہ دنیا کے تمام ممالک کےلیے خطرہ ہے۔

حالیہ ایام میں چین میں کرونا وائرس سے نمٹنے اور اس کے علاج کے طریقوں پرغور کے لیے 400 سائنسدادن کام کررہے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اس وقت سب سے اہم بات کرونا کا دوسرے ممالک میں پھیلائو روکنا اور چین میں جانی نقصان سے بچانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں