امریکی سینیٹ ایران مخالف جنگ کےاختیارسے متعلق قرارداد منظورنہ کرے: صدرٹرمپ کا انتباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹ کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان کے ایران کے خلاف جنگ کی اجازت دینے کے اختیار کو محدود کرنے سے متعلق قرارداد کو منظور نہ کرے۔انھوں نے خبردار کیا ہے کہ اس قرارداد کی منظوری سے ایران کو ایک ’’ بہت بُرا اشارہ‘‘ جائے گا اور وہ کسی استثنا کے بغیر اقدامات کرتا رہے گا۔

صدر ٹرمپ نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں لکھا ہے:’’یہ ہمارے ملک کی سلامتی کے لیے بہت اہم ہے کہ امریکی سینیٹ ایران جنگ اختیارات سے متعلق قرارداد کے حق میں ووٹ نہ دے۔ہم ایران کے ساتھ بہت اچھا کررہے ہیں۔یہ کمزوری دکھانے کا وقت نہیں ہے۔‘‘

Advertisement

ڈیمو کریٹس نے گذشتہ ماہ یہ کہا تھا کہ انھیں ری پبلکن پارٹی کی بالادستی کے حامل ایوان کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے قرارداد کی منظوری دینا ہوگی۔

اگرامریکی سینیٹ اس قرارداد کی منظوری دے دیتی ہے تو پھر صدر کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا حکم دینے سے قبل اس کی کانگریس سے منظوری لینا ہوگی۔

مقبول خبریں اہم خبریں