سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کے روز ریاض میں عالمی اقتصادی فورم "ڈیووس" کے صدر بورج برینڈ سے ملاقات کی۔
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ملاقات کے دوران اقتصادی پہلو سے عالمی اور علاقائی ترقی سے متعلق متعدد موضوعات کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ ویژن 2030 کے مطابق مملکت اور عالمی اقتصادی فورم کے درمیان شراکت داری کے مواقع پر تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات میں سعودی عرب کے وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی، وزیر خزانہ محمد الجدعان، وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخریف اور سعودی ولی عہد کے نجی بیورو کے ڈائریکٹر بدر العساکر موجود تھے۔
عالمی اقتصادی فورم کی جانب سے ملاقات میں شریک شخصیات میں نائب صدر اور مشرق وسطی اور شمالی افریقا ریجن کے ڈائریکٹر میرک ڈوشیک اور صدر کے دفتر کے ڈائریکٹر اور مملکت سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے ذمے دار میرون کیروز شامل ہیں۔
-
افریقی ملک گینیا کے صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
گذشتہ روز افریقی ملک جمہوریہ گینیا کے صدر الفا کونڈی نے الریاض میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی۔ ... مشرق وسطی -
ولی عہد نے بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی کے دو نئے اقدامات اپنانے کی منظوری دے دی
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی کے دو نئے اقدامات کو مملکت میں اپنانے کی منظوری دی ... مشرق وسطی -
الریاض: سعودی ولی عہد سے یونانی وزیراعظم کا دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے یونانی وزیراعظم کیریاکوس مٹسوٹیکس نے سوموار کے روز الریاض میں ملاقات کی ہے۔انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف ... بين الاقوامى