میادہ بدر سعودی عرب میں کچن آرٹ کی چیف ایگزیکٹو تعینات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے میادہ بدر کو کچن آرٹ کی چیف ایگزیکٹو تعینات کیا ہے۔ مملکت میں کچن آرٹ کی چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کا مقصد مملکت میں کھانے پکانے کے مقامی اور غیرملکی کلچر کو فروغ دینا، اس پیشے کو مزید منظم کرنا اور اس میں کام کرنے والے کارکنوں کو با اختیار بنانا ہے۔

میادہ بدر کچن آرٹ کے پیشے میں گہری مہارت رکھتی ہیں۔ وہ اس پیشے میں نہ صرف سعودی عرب بلکہ بیرون ملک بھی خدمات انجام دے چکی ہیں اور ان کا کچن آرٹ میں وسیع تجربہ ہے۔ وہ اس پیشے میں دنیا بھر میں متعدد مواقع پر مملکت کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ انہوں‌نے پیرس کے 'کورڈون بلو' بین الاقوامی اسٹڈی سینٹر سے عالمی شہرت یافتہ شیفوں کی زیر نگرانی تربیت تربیت پائی ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ سعودی عرب میں کچن آرٹ کا شعبہ وزارت ثقافت کے زیر اہتمام قائم کردہ 11 نئے ثقافتی شعبوں میں شامل ہے جن کا اعلان حال ہی میں سعودی وزارت ثقافت نے کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں