یمن میں عرب اتحاد بین الاقوامی انسانی قانون کے اصولوں پر کاربند ہے: ترجمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی فورسز کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نے باور کرایا ہے کہ اتحادی فورسز انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی قوانین و ضوابط کی پاسداری پر کاربند ہیں اور لڑائی کے اصولوں کی مخالفت کرنے والوں اور انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی قانون پامال کرنے والوں کے احتساب کے لیے پرعزم ہیں۔

المالکی نے یہ بات بدھ کے روز یمن میں سعودی سفیر محمد بن سعید آل جابر کے ساتھ ایک مشترکہ پریس سیشن میں کہی۔ آل جابر یمن میں ترقی اور تعمیر نو سے متعلق سعودی عرب کے پروگرام کے نگرانِ عام بھی ہیں۔ سعودی سفارت خانے میں منعقد ہونے والے اس سیشن میں المالکی نے واضح کیا کہ عرب اتحاد کی مشترکہ قیادت نے غلطی اور لڑائی کے قواعد کی خلاف ورزی سے متعلق واقعات کی تحقیات کے نتائج متعلقہ ممالک کو پیش کر دیے ہیں۔ نتائج کی فائلوں میں دستاویزات اور شواہد شامل ہیں تا کہ احتساب کے حوالے سے اقدامات پورے کیے جا سکیں۔

Advertisement

ترجمان کے مطابق عدالتی اداروں نے قانونی کارروائی کے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے اور قطعی حیثیت اختیار کرنے کی صورت میں فیصلوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں