حوثیوں کو اسلحہ کی سپلائی، ایران سلامتی کونسل کی قراردادیں پامال کر رہا ہے: پومپیو
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران کی طرف سے یمن کے حوثی باغیوں کو اسلحہ اور گولہ بارود کی ترسیل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران حوثی ملیشیا کو اسلحہ سپلائی جاری رکھ کر سلامتی کونسل کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایران سے حوثی باغیوں کو بھیجا گیا اسلحہ راستے میں پکڑا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا پشت پناہ اور سرپرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے حوثیوں کو اسلحہ کی اسمگلنگ جاری رکھ کر سلامتی کونسل کی قراردادوں کو بھی چیلنج کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے ایران کی طرف سے حوثیوں کو اسلحہ کی سپلائی روکنے کے لیے عالمی برادری سے تہران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
The world must reject Iran’s violence and act now to renew the expiring @UN arms embargo on #Iran.
— Secretary Pompeo (@SecPompeo) February 14, 2020
مائیک پومپیو نے 'ٹویٹر' پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں بتایا کہ حال ہی میں امریکی نیوی نے ایرانی ساختہ 385 میزائل پکڑے جنہیں یمن کے حوثی باغیوں کو بھیجا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی طرف سے یمن کے حوثی باغیوں کو اسلحہ سپلائی کرنا اس بات ثبوت ہے کہ ایران نہ صرف خطے میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا بلکہ تہران یمن کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کو بھی پامال کر رہا ہے۔
شاهد مصادرة البحرية الأميركية لأسلحة وصواريخ إيرانية في بحر العرب pic.twitter.com/AaTzceSP2w
— العربية (@AlArabiya) February 13, 2020
-
ایران مشرق وسطیٰ کا کینسر ہے: سینیٹر لینڈسے گراہم
امریکی ری پبلییکن پارٹی کے سینیڑ لینڈسے گراہم نے ایران کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران مشرق وسطٰی میں ایک کینسر کی طرح ... بين الاقوامى -
امریکی سینیٹ ایران مخالف جنگ کےاختیارسے متعلق قرارداد منظورنہ کرے: صدرٹرمپ کا انتباہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹ کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان کے ایران کے خلاف جنگ کی اجازت دینے کے اختیار کو محدود کرنے سے متعلق قرارداد کو منظور نہ ... بين الاقوامى -
ایران کے علاقائی مفادات کے خلاف اقدامات پراسرائیل کو تباہ کن ردعمل کی دھمکی
ایران نے اسرائیل کو خطے میں اپنے مفادات کے منافی اقدامات پر سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے بدھ کو ایک بیان میں ... بين الاقوامى