عرب اتحاد کا لڑاکا جیٹ یمن کی گورنری الجوف میں گر کر تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں قانونی حکومت کی حمایت میں حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف جنگ آزما عرب اتحاد کا ایک لڑاکا جیٹ الجوف میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) نے ہفتے کے روز عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کے حوالے سے اس لڑاکا طیارے کے تباہ ہونے کی اطلاع دی ہے۔

Advertisement

انھوں نے بتایا ہے کہ یہ طیارہ سعودی عرب کی شاہی فضائیہ کا تھا اور یہ جمعہ کی صبح الجوف گورنری میں یمنی حکومت کی فورسز کے نزدیک ایک مشن کے دوران میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔انھوں نے اس واقعے کی مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں