الریاض:الگ تھلگ سعودی طلبہ کو کرونا وائرس کے منفی ٹیسٹ کے بعد گھر جانے کی اجازت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

چین میں کرونا وائرس سے سب سے متاثرہ شہر ووہان سے دو فروری کو سعودی عرب واپس لائے گئے دس طلبہ کو آج اتوار کو الریاض میں واقع ایک صحت مرکز سے ان کے آبائی گھروں کو جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

العربیہ کے نمایندے نے سعودی عرب کے طبی ذرائع کے حوالے سےبتایا ہے کہ یہ طلبہ کرونا وائرس سے متاثر نہیں ہوئے ہیں اور انھیں چودہ روز تک الگ تھلگ رکھنے کا وقت پورا ہوگیا ہے۔

Advertisement

کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے الریاض میں قائم کردہ اس صحت مرکز میں صرف ان سعودی طلبہ ہی کو رکھا گیا تھا اور ابھی اس کو عوام کے لیے نہیں کھولا گیا ہے۔

ان طلبہ کو کڑی طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ان کے دن میں دو مرتبہ بخار ، کھانسی اور نزلہ ،زکام کی علامات کے ٹیسٹ کیے جاتے تھے اور ہر تین روز کے بعد ان کے لعاب دہن کا ٹیسٹ کیا جاتا تھا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ وہ کرونا وائرس سے کسی بھی متاثر نہیں ہوئے ہیں اوراس مرض سے بالکل پاک ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں