.

ریپبلکن رکنِ کانگرس نے ایران کی جانب سے ہتھیاروں کی یمن اسمگلنگ سے خبردار کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا میں ریپبلکن رکن کانگرس ڈین کرنشیو نے ایران کی جانب سے ہتھیاروں اور ساز و سامان کی یمن اسمگلنگ اور انہیں حوثی ملیشیا تک پہنچانے کی کوششوں سے خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کانگرس کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کو جواب دینے کے اختیارات کم کرنے کی کوشش پر تنقید کی۔

ٹویٹر پر اپنے بیان میں کرنشیو نے کہا کہ امریکا نے طویل عرصے سے اس نوعیت کی کھیپوں پر نظر رکھی ہوئی ہے اور جب ممکن ہوتا ہے تو ہم ان کو قبضے میں بھی لے لیتے ہیں .. سینیٹ کے ارکان میں سے 55 نے ایران کے خلاف اقدامات سے متعلق صدر کے اختیار پر روک لگانے کے حق میں ووٹ دیا .. کانگرس کو چاہیے کہ وہ اس فیصلے کے نتائج پر نظر ثانی کرے۔

یاد رہے کہ امریکی فوج نے جمعرات کے روز اعلان میں بتایا تھا کہ امریکی بحریہ کے ایک جہاز نے گذشتہ اتوار کے روز بحر عرب میں ایک ایرانی کشتی اور اس پر موجود اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ امریکی جنگی جہاز (یو ایس ایس نارمنڈی) علاقے میں اپنے معمول کے گشت کے دوران کشتی کو قبضے میں لیا۔ کشتی سے 150 سے زیادہ روسی ساختہ ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل اور 3 ایرانی ساختہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اور دیگر ایرانی ساختہ اسلحہ برآمد کیا گیا۔ یہ تمام ہتھیار حوثیوں کی مدد کے لیے بھیجا جا رہا تھا۔