.

امریکا نے ایران کے مزید پانچ عہدیدار بلیک لسٹ کر دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا نے ایرانی رجیم کی مزید پانچ اہم شخصیات کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان پر اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

العربیہ چینل کے مطابق امریکی حکومت کی طرف سے ایران کی گارڈین کونسل کے سربراہ احمد جنتی سمیت 5 ایرانی شخصیات پر نئی پابندیاں عاید کی ہیں۔

امریکا کی طرف سے بلیک لسٹ کیے گئے ایرانی عہدیداروں میں ایران کی ماہرین کونسل کے رکن محمد یزدی ، پاسداران کونسل کے ممبرعباس علی کدخادائی ، سیامک راہ بیگ اور حسن صداگی مقدم شامل ہیں۔

جمعرات کو امریکی وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک نوٹ میں ایرانی شخصیات کے نام بتائے گئے ہیں۔
امریکی میمو میں کہا گیا ہے کہ بلیک لسٹ کیے گئے ایرانی عہدیداروں نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات سے روکنے اور پارلیمانی انتخابات کے من پسند نتائج حاصل کرنے کے لیے اپنا اثرو رسوخ استعمال کرنا شروع کیا ہے۔

جمعرات کو واشنگٹن میں بریفنگ دیتے ہوئے ایران کے لیے امریکی خصوصی مندوب برائن ہک نے کہا کہ گارڈین کونسل میں 12 ماہرین شامل ہیں جو فیصلہ کریں گے کہ آئندہ جمعہ کے روز ایرانی مجلس شوریٰ کے انتخابات میں کون حصہ لینے کا حق رکھتا ہے۔

برائن ہُک کے مطابق کونسل نے 7000 سے زیادہ درخواست دہندگان کو حصہ لینے سے روک دیا۔ اسی طرح 90 ممبران پارلیمنٹ کو دوبارہ انتخاب سے روکنے سے روک گیا ہے۔

انہوں نے گارڈین کونسل کے صدر احمد جنتی پر الزام عاید کیا کہ وہ 40 سالوں سے لوگوں پر ظلم و ستم کے لیے اس نظام کی مدد کر رہے ہیں۔