.

ہالی ووڈ اسٹار جارج کلونی کا انگلینڈ میں محل زیر آب:تصاویر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ میں حالیہ ایام میں آنے والے سمندری طوفان 'ڈینس' کے شہروں میں تباہی پھیلائی ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ میں ہالی ووڈ کے سپر اسٹار جارج کلونی اور ان کی اہلیہ امل کالونی کے جنوب مشرقی انگلینڈ میں واقع محل کو بھی پانی میں ڈوبا دیکھا گیا ہے۔

جنوب مشرقی انگلینڈ کی کاؤنٹی بیرک شائر میں جارج اور امل کلونی کے محل کی لی گئی فضائی تصاویر نے ہالی ووڈ اسٹار کے گھر طوفان ڈینس کے ذریعہ ہونے والے نقصان کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ جب دریائے ٹیمز کا پانی اس کے کناروں سے نکل کر جارج اور امل کالونی کے گرمیوں کی رہائش کے لیے بنائے گئے محل میں داخل ہوگیا۔ طوفان ڈینس کا پانی جارج کے محل سے ملحقہ باغ، ٹینس کورٹ اور بالکونی تک جا پہنچا۔

ہالی ووڈ اسٹار اور ان کی اہلیہ امل کالونی مسلسل 18 ماہ کی تزئین و آرائش کے بعد سنہ 2016 میں اپنے جڑواں بچوں کے ہمراہ اس الگ تھلگ مکان میں منتقل ہوئے تھے۔

یہ قابل ذکر ہے کہ کلونی کی ملکیت والا مکان دریائے ٹیمز کے وسط میں واقع ایک جزیرے پر بنایا گیا۔ یہ مکان سترہویں صدی کی ایک یادگارہے اور اس کی قیمت 12 ملین پاؤنڈ ہے۔

دوسری طرف ماہرین موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ اسکاٹ لینڈ میں ہفتے کے آخر میں برفباری آٹھ انچ تک پہنچ سکتی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ 15 اور 16 فروری کو طوفان "ڈینس" نے برطانیہ ، بیلجیم اور فرانس پر یلغارکی تھی۔ اس طوفان کے نتیجے میں دریائوں کے پانی کی سطح میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ برطانیہ میں اس طوفان کی وجہ سے 300 سیلاب الرٹ جاری کیے گئے۔