کرونا وائرس سے متعلق غلط اطلاعات کی مہم کے پیچھے روس کارفرما ہے:امریکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بعض امریکی عہدہ داروں نے روس سے وابستہ سوشل میڈیا کے ہزاروں اکاؤنٹس پر الزام عاید کیا ہے کہ انھوں نے نئے کرونا وائرس سے متعلق خوف وہراس پھیلانے کے لیے امریکا کے خلاف ایک مربوط مہم برپا کررکھی ہے۔

ان عہدے داروں نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’غلط معلومات پر مبنی اس مہم کے ذریعے ان سازشی نظریات کی تشہیر کی جارہی ہے کہ چین میں کرونا وائرس کے پھیلنے میں امریکا کا ہاتھ کارفرما ہے۔‘‘

انھوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد صحت کے بارے میں عالمی سطح پر پائی جانے والی تشویش کے پیش نظر امریکا کے تشخص کو مجروح کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں