صدر ٹرمپ طالبان سے امن معاہدے پر بہ ذات خود دست خط کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر افغانستان میں طالبان کے ساتھ کوئی امن معاہدہ طے پاجاتا ہے تو وہ بہ نفس نفیس اس پر دست خط کے لیے جائیں گے۔

انھوں نے اتوار کو بھارت کے دو روزہ دورے پر روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:’’ جی ہاں! میں اس (معاہدے) پر اپنا نام ثبت کروں گا۔‘‘

Advertisement

ان کے اس بیان سے ایک روز قبل ہی افغانستان میں متحارب فریقوں کے درمیان جزوی جنگ بندی ہوئی ہے اور طالبان ، امریکا اور افغان فورسز نے ایک ہفتے کے لیے تشدد میں کمی سے اتفاق کیا ہے۔

اس جنگ بندی سے ہی امریکا اور طالبان مزاحمت کاروں کے درمیان مستقل امن معاہدہ طے پانے کی راہ ہموار ہوگی اور اس پر 29 فروری کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دونوں فریق دست خط کریں گے۔اس کے بعد افغانستان سے اٹھارہ سال کے بعد امریکی افواج کو واپس بلا لیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں