.

جرمنی : ڈرائیور نےکارنیوال پریڈ پرکار چڑھا دی ، متعدد افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جرمنی کے وسطی شہر ووکس مارسن میں ایک ڈرائیور نے اپنی کار کارنیوال کے ایک جلوس پر چڑھا دی ہے جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

جرمن پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور کار کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔‘‘

اس واقعے سے چند روز قبل ہی جرمن شہر فرینکفرٹ کے نزدیک ایک مسلح شخص نے گیارہ افراد کو فائرنگ کرکے موت کی نیند سلا دیا تھا اور پھر خود کو گولی مار لی تھی۔جرمنی میں دوسری عالمی جنگ کے بعد نسل پرستی کی بنیاد پر تشدد کا یہ سب سے سنگین واقعہ تھا۔