ترکی کی قومی فضائی کمپنی نے ایران کے چار شہروں کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں اور تہران کے لیے 27 فروری تک اپنی پروازوں کی تعداد بھی کم کردی ہے۔
ترک ائیرلائنز نے سوموار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے مشہد ، اصفہان ، تبریز اور شیراز کے لیے 27فروری تک اپنی تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں۔اس نے تہران کے لیے اپنی پروازوں کی تعداد بھی کم کردی ہے اور اب روزانہ صرف دو پروازیں چلائی جائیں گی۔
ترکش ائیرلائنز نے یہ فیصلہ ایران میں چین سے پھیلنے والے مہلک کرونا وائرس سے ہلاکتوں کے بعد کیا ہے۔ترکی نے ایران کے ساتھ اپنی زمینی سرحد بھی بند کردی ہے اور کرونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ایران سے پروازوں کی ملک میں آمد پر پابندی عاید کردی ہے۔