دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ایران کے لیے تمام پروازیں منسوخ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات نے مہلک کرونا وائرس سے بچاؤ کی غرض سے دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک دبئی بین الاقوامی ائیرپورٹ سے ایران کے لیے تمام پروازیں ایک ہفتے تک منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ہوائی اڈے نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے دارالحکومت تہران کے سوا باقی شہروں سے آنے اور وہاں جانے والی تمام پروازیں ایک ہفتے کے لیے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس نے مزید کہا ہے کہ تہران سے براہ راست پروازوں کے ذریعے آنے والے تمام مسافروں کا ہوائی اڈے پر جسمانی درجہ حرارت چیک کیا جائے گا اور ان کی تھرمل سکریننگ کی جائے گی۔

اس بیان سے چندے قبل ہی بحرین نے دبئی اور شارجہ سے آنے والی پروازوں پر48 گھنٹے کے لیے پابندی لگا دی ہے۔ اس نے یہ فیصلہ کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں