کرونا وائرس کا خطرہ، امارات نے شہریوں کو ایران اور تھائی لینڈ کے سفر سے روک دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کی ایران اور تھائی لینڈ کے سفر پرتا حکم ثانی پابندی عاید کردی ہے۔ یہ اقدام امارات کی طرف سے کرونا وائرس سے نمٹنے، دوسرے ممالک اس وباء کی روک تھام میں مدد کرنے اور شہریوں کی صحت وسلامتی کے تحفظ کی کوششوں کا حصہ ہے۔

اماراتی وارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات اور عالمی برادری کی اس میں مدد کے لیے حکومت نے عارضی طورپر اپنے شہریوں کی ایران اور تھائی لینڈ کے سفر پرپابندی عاید کردی ہے۔ ایران اور تھائی لینڈ میں موجود اماراتی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ کرونا کی وجہ سے کسی بھی مشکل کی صورت میں اماراتی سفارت خانے سے رابطہ کریں۔ اس کے علاوہ وزارت خارجہ نے کسی ہنگامی صورت میں ہنگامی کال سینٹر قائم کرتے ہوئے 80044444 پر رابطے کو کہا ہے۔

Advertisement
مقبول خبریں اہم خبریں