فرانس میں کرونا وائرس سے ایک اور شخص کی موت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فرانس میں کرونا وائرس کا شکار ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا ہے۔فرانسیسی محکمہ صحت کے حکام نے بدھ کو اس دوسری ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

محکمہ صحت کے سینیر ڈائریکٹر جیروم سالومن نے ٹیلی ویژن سے نشر کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ساٹھ سالہ فرانسیسی شخص کے منگل کی شام کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔ وہ پیرس کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھا اور اس کی حالت تشویش ناک تھی۔

Advertisement

انھوں نے مزید بتایا ہےکہ بدقسمتی سے یہ شخص رات کے وقت جان کی بازی ہار گیا تھا۔ مُتَوَفّیٰ فرانس میں کرونا وائرس کے نئے تشخیص شدہ تین مریضوں میں سے ایک تھا۔واضح رہے کہ فرانس میں اب تک سترہ افراد کے مہلک کرونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں