کرونا وائرس: روس کا ایرانیوں کو28 فروری سے ویزے جاری نہ کرنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

روس نے ایران میں مہلک وائرس کرونا پھیلنے کے بعد اس کے شہریوں کو جمعہ 28 فروری سے ویزے جاری نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایران کی وزارت صحت نے مہلک کرونا وائرس سے ملک بھر میں اب تک 19 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ 139 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

Advertisement

روسی حکام نے اب تک ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ صرف دو مریضوں کی اطلاع دی ہے۔

روس نے یکم اپریل تک کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بعض پابندیاں بھی عاید کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ یکم مارچ سے روس اور جنوبی کوریا کے درمیان بعض پروازیں معطل کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ چین کے وسطی شہر ووہان میں یہ مہلک وائرس دسمبر کے آخر میں نمودار ہوا تھا اور اس نے چند ہی ہفتوں میں ہزاروں افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔اب تک چین اور دنیا بھرمیں اس وائرس سے 2700 افراد مارے جاچکے ہیں اور 80 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس مہلک وائرس کے وبائی شکل اختیار کرنے کے بعد بہت سے ممالک نے چین میں اپنی پروازیں کی آمد ورفت معطل یا منسوخ کردی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں