سعودی شاہ سلمان سے الجزائری صدرعبدالمجید تبون کا دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے الریاض میں الجزائری صدر عبدالمجید تبون نے جمعرات کو ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ’’خادم الحرمین الشریفین اور الجزائری صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان شاندار تعلقات اور انھیں مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے کے طریقوں کے بارے میں بات چیت کی ہے۔انھوں نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی تازہ پیش رفت کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔‘‘

عبدالمجید تبون 12 دسمبر2019ء کو الجزائر میں منعقدہ صدارتی انتخابات میں منتخب ہوئے تھے۔ملک صدر منتخب ہونے کے بعد ان کا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں