ایران میں سوئس امدادی پروگرام پرعمل درآمد شروع کر دیا: امریکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکا نے کل جمعرات کے روز کہا ہے کہ سوئٹرزلینڈ کی جانب سے ایران میں انسانی بنیادوں پرامدادی پروگرام پرعمل درآم شروع کردیا گیا ہے۔ اس امدادی پروگرام کے ذریعے ایران کے مرکزی بنک کے ساتھ مخصوص نوعیت کا لین دین کیا جاسکے گا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سوئس امدادی چینل کو ایران میں امدادی سرگرمیوں کی اجازت دے دے گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امدادی چینل میں کام کرنے والی سوئس کمپنیوں ایران میں خوراک، ادویات اور دیگر ضروری سامان ایران بھیجنے کی اجازت دے گئی ہے۔
گذشتہ ہفتے ایران کے لیے امریکی خصوصی مندوب برائن ہک نے اعلان کیا تھا کہ امریکا کم از کم دو دیگر کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے جو سوئس انسان دوست امداد چینل کے ذریعہ ایران کو خوراک اور ادویات بھیج سکیں گی۔
ہک نے اس وقت صحافیوں کو بتایا کہ کمپنیاں امدادی پروگرام کار میں زیادہ دلچسپی ظاہر کررہی ہیں جس کا مقصد ایرانی عوام کو سامان کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں