برطانیہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 ہوگئی!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

برطانیہ کی وزارتِ صحت نے ہفتے کے روز کرونا وائرس سے متاثرہ مزید تین افراد کی تصدیق کی ہےجس کے بعد اس یورپی ملک میں چین سے پھیلنے والے اس مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تیئیس ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’29 فروری کو صبح نو بجے (0900 جی ایم ٹی)تک برطانیہ میں کل 10483 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ان میں 10460 افراد کے ٹیسٹوں کے منفی نتائج آئے ہیں اور صرف 23 افراد کے اس مہلک وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔‘‘

وزیراعظم بورس جانسن نے جمعہ کو کہا تھا کہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنا ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انھوں نے یہ بیان اس مہلک وائرس سے ایک شخص کی ہلاکت کے بعد جاری کیا تھا۔یہ متوفّیٰ جاپان میں لنگرانداز ایک کروز شپ سے کرونا وائرس کا شکار ہوا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں