جنرل صغیرحمود عزیز یمن کے نئے آرمی چیف تعینات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے یمن کی مسلح افواج کی کمان جنرل صغیر حمود عزیز کو سونپ دی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمنی صدر نے 2020ء کے صدارتی فرمان 10 میں میجر جنرل صغیر حمود عزیز کو جنرل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے انہیں مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔ جنرل صغیر اس سے قبل جوائنٹ ملتری آپریشنز کے کمانڈر تعینات تھے۔

Advertisement

خیال رہے کہ سال 2014ء سے یمن حوثیوں کی مسلح بغاوت کے بعد جنرل صغیر بن عزیز یمنی فوج کے چوتھے چیف آف اسٹاف ہیں جو اس عہدے پر تعینات کیے گئے ہیں۔

نومبر 2018 کے آغاز میں یمنی صدر نے میجر جنرل عبد اللہ النخعی کو چیف آف اسٹاف مقرر کیا۔ اس کے بعد میجر جنرل طاہر العقیلی اور لیفٹیننٹ جنرل محمد علی المقدیشی ان عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔

جنرل حمود عزیز فوجی افسر بننے سے قبل رکن پارلیمنٹ رہ چکےہیں۔ انہوں نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں گریجوایشن کی۔ انہوں نے 1983 میں ریپبلکن گارڈ میں شمولیت اختیار کی اور 2007 میں انہیں بریگیڈیئر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

انہیں متعدد اعلیٰ فوجی عہدوں پر ذمہ داریاں سونپی گئیں۔آرمی چیف مقرر ہونے سے قبل وہ مشترکہ آپریشن کے کمانڈر اور آپریشن آف چیف تعینات تھے۔ریپبلکن گارڈ کے طارق بن زیاد کیمپ کے نائب چیف بھی رہ چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں