گذشتہ روز قاہرہ میں سابق مصری صدر حسنی مبارک کی تعزیتی تقریب میں سعودی عرب کی طرف سے شاہ سلمان کی نیابت ان کے مشیر اور وزیر مملکت شہزادہ منصور بن متعب بن عبدالعزیز نے شرکت کی۔ جب کہ ان کے ہمراہ تعزیتی تقریب مین شرکت کرنے والوں میں سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے افریقی امور احمد بن عبدالعزیز قطان بھی موجود تھے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شہزادہ منصور بن متعب کے قاہرہ ہوائی اڈے پر پہنچنے پر ان کا سرکاری سطح پر استقبال کیا گیا۔ اس موقعے پر مصر میں سعودی عرب کے سفیر اسامہ بن احمد نقلی اور مصری حکام موجود تھے۔
شہزادہ منصور بن متعب بن عبدالعزیز کی قیادت میں سعودی وفد نے قاہرہ میں مرحوم مصری صدر حسنی مبارک کی تعزیتی تقریب میں شرکت کی۔
خیال رہے کہ مصر کے سابق صدر حسنی مبارک گذشہ منگل کو 92 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔ وفات کے وقت وہ قاہرہ کے ایک فوجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔بدھ کے روز آخری رسومات کی ادائی کے بعد انہیں قاہرہ میں سپرد خاک کیا گیا۔
مصری ایوان صدر اور مسلح افواج نے بھی حسنی مبارک کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
-
حسنی مبارک کی وفات پر سعودی فرماں روا اور ولی عہد کی تعزیت
سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کو سابق صدر حسنی مبارک کی وفات پر تعزیت پیش کی ... مشرق وسطی -
مصر کے سابق صدر حسنی مبارک چل بسے!
مصر کے سابق مطلق العنان صدر محمد حسنی السیّد مبارک انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر92 سال تھی۔ان کے بیٹے علاء مبارک نے ٹویٹر پر منگل کے روز ان کے انتقال ... مشرق وسطی -
حسنی مبارک پیچیدہ سرجری کے بعد پہلی بار منظرعام پر
مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کے پوتے عمرعلاء مبارک نے کچھ دن قبل پیچیدہ سرجری کے عمل سے گذرنے والے اپنے دادا کی تازہ تصویر شائع کی ہے۔معدے کی سرجری کے ... مشرق وسطی