عرب لیگ کا الجزائر میں آیندہ سربراہ اجلاس ایک یا دو ماہ تک ملتوی کرنے پرغور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے کہا ہے کہ تنظیم کا 30 مارچ کو الجزائر کے دارالحکومت میں ہونے والا سربراہ اجلاس ایک یا دو ماہ کے لیے ملتوی کیا جاسکتا ہے۔

احمد ابو الغیط نے ہفتے کے روز الجزائر کے دورے کے موقع پر میزبان ملک کے وزیر خارجہ صابری بوقدوم کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ عرب دنیا کو سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے بتایا کہ وہ آج ہی الجزائری صدر عبدالمجید تبون سے ملاقات کررہے ہیں اور ان سے 30 مارچ کو ہونے والے عرب لیگ کے سربراہ اجلاس کی میزبانی سے متعلق الجزائر کے مؤقف کے بارے میں بات چیت کرنے والے ہیں۔

سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ’’الجزائر میں عرب سربراہ اجلاس کو ایک یا دو ماہ کے لیے ملتوی کیا جاسکتا ہے۔‘‘ البتہ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ سربراہ اجلاس رواں سال کے وسط سے قبل منعقد ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں