جُمعہ کے روز فرانس میں کرونا وائرس کے مزید 19 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد فرانس میں کرونا کے کل متاثرین کی تعداد 57 تک جا پہنچی ہے۔
فرانسیسی وزیر دفاع نے بتایا کہ پیرس کے شمال میں ایک فوجی اڈے پر کرونا وائرس کے مزید مریض سامنے آئے ہیں۔ العربیہ کے نمائندے نے بتایا کہ کرونا کے مضمرات پر تبادلہ خیال کے لیے آج ہفتے کے روز فرانس میں دفاع اور کابینہ کا ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہوگا۔
فرانس نے کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر اٹلی کی سرحد پر ہائی الرٹ کر دیا ہے۔
اس کے علاوہ فرانس کی نیشنل ریلوے کمپنی نے منگل کے روز پیرس میلان ٹرین لائن پر کام کرنے والے ملازمین کو اٹلی کی طرف کام پر جانے سے روک دیا ہے۔
کرونا سے نمٹںے کی حکمت عملی پیش نظر فرانسیسی حکومت نے شمالی اٹلی میں لومبارڈی اور وینیٹو سے واپس آنے والے افراد کو 14 دن تک 'انکیوبیشن پیریڈ' کے تحت گھروں میں رہنے یا طبی مراکز میں رکھنے کی تجویز دی ہے۔ کرونا وائرس کے خطرات بڑھنے کے بعد اٹلی اور فرانس میں سیاحوں کی آمد ورفت بھی متاثر ہوگئی ہے۔
-
ایران میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں 210، کیا ایران حقائق چُھپا رہا ہے؟
ایران میں کرونا وائرس پھیلنے کے حوالے سے سرکاری سطح پر آنے والے اعداد و شمار غیر سرکاری اعدادو شمار سے بالکل مختلف ہیں۔ لندن سے بی بی سی فارسی سروس نے ... مشرق وسطی -
جاپان میں العربیہ کی ٹیم نے کرونا سے متاثرہ جہاز کے نزدیک کیا دیکھا ؟
جاپان کے قریب لنگرانداز تفریحی بحری جہاز ڈائمنڈ پِرنسس کی حقیقی صورت حال پر ابہام کا پردہ پڑا ہوا ہے تاہم "العربيہ" کی ٹیم ایسی کسی بھی ... بين الاقوامى -
چین میں کرونا سے مزید 44 اموات ، ایک دن میں متاثرہ افراد کی کم ترین تعداد ریکارڈ
چین میں کرونا وائرس سے مزید 44 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ اس کے علاوہ مہلک وائرس کے 327 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ یہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے پھیلے ... بين الاقوامى