لیبیا کی نیشنل آرمی نے بتایا کہ اس کے فضائی دفاع نے دارالحکومت طرابلس کے جنوب میں فوجی ٹھکانوں پر ترکی کا ایک بڑا فضائی حملہ ناکام بنا دیا ہے۔ طرابلس میں قومی وفاقی حکومت کی مدد کے لیے موجود ترک فوج نے معیتیقہ ہوائی اڈے سے چھ مسلح ڈرون طیاروں کی مدد سے نیشنل آرمی کے مراکز پر بمباری کا منصوبہ بنایا تھا مگر اسے ناکام بنا دیا گیا۔
لیبی فوج کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال اپریل سے دارالحکومت طرابلس قومی وفاق حکومت سے واپسی کے لیے جاری آپریشن کے دوران ترکی کا لیبی فوج پر اب تک کا یہ سب سے بڑا حملہ تھا مگر سے ناکام بنا دیا گیا۔
قبل ازیں لیبی فوج نے منگل اور بدھ کے ایام میں ترکی کے دور ڈرون طیاروں کو فائرنگ کر کے مار گرایا تھا۔ قومی وفاق حکومت کی وفادار فورسز ترکی سے حاصل کردہ ڈرون طیاروں کا بہ کثرت استعمال کرتی ہیں۔ کل جمعہ کے روز بھی لیبی فوج اور قومی وفاق کی وفاودار فورسز کے درمیان کئی مقامات پرخون ریز جھڑپیں ہوئیں۔ قبل ازیں لیبی فوج نے 7 ترک فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
-
شام کے بعد لیبیا میں بھی ترکی کو بھاری جانی نقصان،7 ترک فوجی ہلاک
لیبیا کے معیتیقہ ہوائی اڈےپر فائرنگ کے نتیجے میں قومی وفاق حکومت کی مدد کے لیے آئے کم سے کم 7 ترک فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ لیبیا کی قومی فوج کے ... مشرق وسطی -
ایردوآن نے لیبیا میں ترک فورسز کے ساتھ موجودگی کو اجرتی جنگجوؤں کے لیے اعزاز قرار دیا
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کا کہنا ہے کہ "لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ترکی کی فورسز کے شانہ بشانہ موجود شامی گروپوں کے عناصر وہاں اپنی ... مشرق وسطی -
لیبیا کی قومی فوج نے طرابلس میں ترکی کا میزائل بردار ڈرون مار گرایا
لیبیا کی قومی فوج نے کل منگل کی شام دارالحکومت طرابلس کے جنوب میں ترکی کے ایک میزائل بردار ڈرون کو مار گرانے کا اعلان کیا ہے۔ لیبیا کی فوج کے جنرل ... مشرق وسطی