کرونا وائرس میں مبتلا ایرانی رکن پارلیمنٹ ہلاک، مجموعی تعداد 43 تک پہنچ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ایران کی پارلیمنٹ کے رکن محمد علی رمضانی دستک انتقال کر گئے جس کے بعد اب تک مرنے والے افراد کی تعداد 43 تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق محمد علی دستک حال ہی میں آستانہ اشرفیہ کے رکن منتخب ہوئے تھے، انہیں چند روز قبل ہی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ سرکاری میڈیا کے مطابق محمد علی دستک اسپتال میں زیر علاج تھے، وہ ہفتے کی صبح دم توڑ گئے۔

Advertisement

ایرانی حکومت کی جانب سے محمد علی دستک کی وجہ کرونا وائرس نہیں بتائی گئی۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رکن پارلیمنٹ کی وفات ’فلو اور ایسے کیمیائی زخموں‘ کی وجہ سے ہوئی جو انہیں عراق جنگ کے دوران آئے۔

ایران کے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اب تک ملک میں کرونا وائرس کے 593 کیسز سامنے آئے جن میں سے 43 افراد کا انتقال ہوا جبکہ باقی زیر علاج ہیں۔

کرونا وائرس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایران میں ہی 9 افراد کی زندگیوں کے چراغ بجھا دیے جبکہ 200 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل ایران کے سابق سفیر سعید ہادی بھی کرونا وائرس کی وجہ سے دارالحکومت میں ہی انتقال کرگئے تھے جبکہ دو سرکاری شخصیات میں وائرس کی تصدیق بھی ہوئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں