متحدہ عرب امارات کی وزارت تعلیم نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفظ ماتقدم کے طور پر تمام اسکولوں میں غیر نصابی سرگرمیاں تاحکم ثانی معطل کردی ہیں۔
وزارت نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ اتوار سے تمام اسکولوں کے تعلیی دوروں اور سیر پر بھی پابندی عاید کی جارہی ہے اور تمام نرسریاں بند رہیں گی۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے اب تک کرونا وائرس کے انیس کیسوں کی تصدیق کی ہے۔ان میں پانچ افراد زیرعلاج رہنے کے بعد تن درست ہوچکے ہیں جبکہ دو کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔