.

دبئی نمائش 2020ء کےمنتظمین کرونا وائرس کی صورت حال کا بغورجائزہ لے رہے ہیں:ترجمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دبئی نمائش 2020ء کے منتظمین کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں اور انھیں امید ہے کہ عالمی کوششوں کے نتیجے میں اس مہلک وائرس پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کر لی جائے گی۔

یہ بات نمائش 2020ء کے ترجمان نے اتوار کو ایک بیان میں کہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ’’دبئی میں ایکسپو 2020ء کو دیکھنے کے لیے آنے والے ہر شخص کا تحفظ اور بھلائی ہماری اولین ترجیح ہے۔ہم متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت سے مل کر کام کررہے ہیں تاکہ اس کے فراہم کردہ رہ نما اصولوں کا(مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے) اطلاق کیا جاسکے۔‘‘

واضح رہے کہ نمائش 2020ء اکتوبر میں شروع ہوگی اور یہ کوئی چھے ماہ تک جاری رہے گی۔اس سے متحدہ عرب امارات کے سیاحت کے شعبے اور معیشت کو ترقی ملے گی۔ ابتدائی جائزوں کے مطابق قریباً ایک کروڑ دس لاکھ افراد اس نمائش کو دیکھنے کے لیے دبئی میں آئیں گے۔