سعودی عرب میں 290 افراد کے ٹیسٹ ، کسی میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی: وزیرصحت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں 290 افراد کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کے شُبے میں ٹیسٹ کیے گئے ہیں لیکن ان کے نتائج منفی آئے ہیں اوران میں کسی میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

سعودی وزیر صحت توفیق الربیع نے سوموار کو ایک بیان میں مملکت میں کرونا وائرس کا کوئی کیس منظرعام پر نہ آنے کی تصدیق کی ہے۔

Advertisement

سعودی وزارت صحت نے اتوار کو ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ اس مہلک وائرس کے کسی بھی کیس سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور ملک میں کرونا وائرس کے ممکنہ مریضوں کے علاج اور دیکھ بھال کے لیے 8000 بستروں پر مشتمل 25 اسپتال تیار کرلیے گئے ہیں۔

سعودی عرب نے گذشتہ جمعرات کو عمرہ پرآنے والے زائرین کے مکہ مکرمہ میں داخلے پر عارضی طور پر پابندی عاید کردی تھی۔ سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ کے ترجمان کے مطابق اس فیصلہ کے بعد عمرے کی غرض سے آنے والے ایک لاکھ سے زیادہ افراد مملکت سے واپس چلے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں