امریکا میں کرونا کے دو مریض چل بسے، نیویارک میں نئے کیس کی تصدیق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکا کی ریاست واشنگٹن میں محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کا شکار ایک 70 سالہ شخص انتقال کرگیا جس کے بعد کرونا وائرس سے امریکا میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد دو ہوگئی ہے جب کہ نیویارک میں کرونا کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کرونا کا متاثرہ ایک 70 سالہ مریض گذشتہ روز اسپتال میں دم توڑ گیا۔ امریکا میں کرونا وائرس سے مرنے والا یہ دوسرا شخص ہے۔

قبل ازیں ہفتے کے روز کرونا وائرس کا شکار ہونے والے ایک شخص کی موت کی تصدیق کی گئی تھی۔

ادھر امریکی تجارتی مرکز نیو یارک میں کرونا کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔ یہ نیویارک میں کرونا کا پہلا کیس ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک 30 سالہ خاتون اس کیس کا شکار ہوئی ہیں جنہیں قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ نیویارک سٹی ہیلتھ ایجنسی نے اعلان کیا کہ اس نے ایسے افراد کی نشاندہی کی ہے جن کے ساتھ عورت نے بات چیت کی تھی اور جن کو ہو سکتا ہے کہ وہ وائرس کا شکار ہوئے ہوں۔
یہ کیس ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو دن قبل ملک میں کرونا فالو اپ کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ امریکا کو بدترین حالات کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

امریکی نائب صدر مائیک پنس نے کرونا وائرس کےعلاج کے لیے تیار کردہ 'ویکسین' کے چھ ہفتوں میں کلینیکل ٹیسٹ' کرانے کا اعلان کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں