ایران میں زیر حراست سی آئی اے کے جاسوس کو جلد پھانسی لٹکادیاجائے گا:ترجمان عدلیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران میں امریکا کی مرکزی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے لیے جاسوسی کے جرم میں سزائے موت پانے والے شخص کو بہت جلد تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔

ایران کی عدلیہ سے وابستہ ایک ویب سائٹ نے منگل کے روز ترجمان غلام حسین اسماعیلی کا ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔اس میں انھوں نے اس شخص کو جلد پھانسی پر لٹکانے کی اطلاع دی ہے۔

اس ویڈیو بیان کی سکرین پر لفظ ’’لائیو‘‘ لکھا ہوا تھا لیکن انھوں نے چار فروری کو بھی اسی طرح کا ایک بیان جاری کیا تھا۔البتہ یہ واضح نہیں کہ آیا وہ اس موضوع پر آج ایک نیوز کانفرنس میں بھی گفتگو کررہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں