امریکا کے سابق نائب صدر جو بائیڈن منگل کے روز کیلفورنیا میں اپنے حامیوں کے مجمع سے خطاب کے موقع پر اپنی اہلیہ اور بہن کے تعارف میں غلطی سے خلط ملط کر بیٹھے۔
WATCH: Joe Biden confuses his wife with his sister. pic.twitter.com/HOPlV3Fkb4
— Trump War Room - Text EMPOWER to 88022 (@TrumpWarRoom) March 4, 2020
انہوں نے پہلے اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھامتے ہوئے مجمع سے مخاطب ہو کر کہا کہ "یہ میری چھوٹی بہن ویلری ہیں" ... اس کے بعد انہوں نے اپنی بہن کا ہاتھ پکڑ کر بآواز بلند کہا کہ "یہ میری اہلیہ ہیں"۔ تاہم بائیڈن نے فورا ہی اپنی غلطی کو جان لیا اور پھر مجمع کو بتایا کہ ان دونوں خواتین نے اپنے کھڑے ہونے کی جگہ ایک دوسرے کے ساتھ تبدیل کرلی۔ اس کے بعد سابق نائب صدر نے ایک بار پھر تعارف کراتے ہوئے کہا کہ "یہ میری اہلیہ ہیں اور یہ ہیں میری بہن" ... اس موقع پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ممکنہ امیدوار کے حامیوں کی زوردار ہنسی کی آوازیں گُونجیں۔
ٹیلی وژن نیٹ ورکس نے ورجینیا، شمالی کیرولائنا، الاباما، اوکلاہوما، ٹینیسی، مینیسوٹا اور ارکینسو کی ریاستوں میں جو بائیڈن کی جیت کی توقعات کا اظہار کیا ہے۔