.

سعودی عرب میں کرونا وائرس کے تین نئے کیس ریکارڈ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے نئے کرونا وائرس کا شکار ہونے والے تین نئے کیسوں کی اطلاع دی ہے۔ اس کے بعد سعودی عرب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

سعودی وزارت صحت نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ نئے مریضوں میں سے ایک بذریعہ کار کویت کے راستے ایران سے سعودی عرب لوٹا تھا۔کرونا وائرس سے متاثرہ اس شخص کی ہم سفر اہلیہ بھی اس سے متاثر ہوگئی ہے۔

کرونا وائرس کا تیسرا نیامریض بھی اسی کار میں ان کے ساتھ سفر کررہا تھا۔ان کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور انھیں اب ایک اسپتال میں الگ تھلگ رکھا جارہا ہے۔

سعودی عرب نے بدھ کو اپنے دوسرے شہری کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی تھی۔یہ شخص بحرین کے راستے ایران سے حال ہی میں مملکت میں لوٹا تھا۔اس نے سعودی عرب میں کرونا وائرس کے پہلے مریض کے ساتھ ایران کا سفر کیا تھا اور پھر اس کے ساتھ ہی بحرین کے راستے وطن لوٹا تھا۔وزارت صحت نے گذشتہ سوموار کو کرونا وائرس کے اس پہلے کیس کی اطلاع دی تھی۔