.

تیونس میں دہشت گردی کے واقعے پر سعودی عرب کی جانب سے مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تیونس کے دارالحکومت میں امریکی سفارت خانے کے نزدیک سیکورٹی دستے کو دہشت گرد حملے کا نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت عمل ہے۔

تیونس سٹی میں ہونے والے دھماکے میں ایک سیکورٹی اہل کار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

وزارت خارجہ کے بیان میں سعودی عرب کے اس موقف کو دہرایا گیا ہے کہ مملکت ہر طرح کی شدت پسندی، تشدد اور دہشت گردی کو مسترد کرتی ہے۔ بیان کے مطابق سعودی عرب اس موقع پر برادر ملک تیونس کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششوں پر روک لگانے کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

بیان میں تیونس کے برادر عوام اور حکومت کے لیے تعزیت پیش کی گئی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔