چین:فوجیان میں کرونا وائرس کے مریضوں کا ہوٹل منہدم، 70 ملبے تلے دب گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

چین کے مشرقی صوبہ فوجیان میں ہفتے کی شب کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص ایک ہوٹل منہدم ہوگیا ہے۔اس کے نتیجے میں کم سے کم ستر افراد ملبے تلے دب کر رہ گئے ہیں۔

کوان ژو شہر میں واقع شین جیا ہوٹل کو حال ہی میں کرونا وائرس کے مریضوں کو الگ تھلگ رکھنے کے لیے ایک خصوصی مرکز میں تبدیل کیا گیا تھا۔

کوان ژو کی شہری حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ہوٹل کی عمارت شام ساڑھے سات بجے کے قریب منہدم ہوئی تھی اور شب نو بجے تک اس کے ملبے سے 23 افراد کو نکال لیا گیا تھا۔چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں جاری تھیں۔

چینی روزنامہ پیپلز ڈیلی کی اطلاع کے مطابق اس پانچ منزلہ ہوٹل کے 80 کمرے ہیں۔اس کو حال ہی میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے مریضوں کے لیے قرنطینہ ( تنہائی) مرکز میں تبدیل کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں