انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن IATA کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس کے وسیع پیمانے پر پھیل جانے کی صورت میں مشرق وسطی میں فضائی کمپنیاں تقریبا 7.2 ارب ڈالر سے محروم ہو جائیں گی۔ یہ رقم سال 2020 کے دوران دنیا بھر میں فضائی کمپنیوں کی آمدنی کے مجموعی خسارے یعنی 113 ارب ڈالر کا تقریبا 6.4% ہے۔
مذکورہ اعداد و شمار کے مطابق بحرین، عراق، لبنان، امارات اور ایران کی فضائی کمپنیاں مسافروں کی تعداد میں متوقع کمی کے ساتھ 4.9 ارب ڈالر کی آمدنی سے محروم ہوں گی جب کہ مشرق وسطی کی دیگر کمپنیاں مسافروں کی تعداد میں 9% کی متوقع کمی کے ساتھ تقریبا 2.3 ارب ڈالر کی آمدنی کے خسارے سے دوچار ہوں گی۔
ایاٹا کی جانب سے گذشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس پر کنٹرول کی صورت میں رواں سال عالمی ایوی ایشن کے سیکٹر کا خسارہ 63 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔ تاہم اس مرض کے زیادہ وسیع پیمانے پر پھیل جانے کی صورت میں مذکورہ خسارہ 113 ارب ڈالر ہو سکتا ہے۔
ایاٹا کے مطابق کرونا وائرس کے فضائی کارگو پر مرتب ہونے والے اثرات کے حوالے سے اعداد و شمار ابھی دستیاب نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ایاٹا نے توقع ظاہر کی تھی کہ چین سے مربوط منڈیوں میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب خسارے کا حجم 29.3 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔ تاہم اس مرض کے 80 سے زیادہ ملکوں میں پھیل جانے کے بعد دنیا بھر میں فضائی پروازوں کی بکنگ بڑے پیمانے پر متاثر ہوئی۔
-
کرونا کے پیشِ نظر امارات کا شہریوں اور مقیمین سے بیرونی سفر سے گریز کا مطالبہ
متحدہ عرب امارات میں صحت اور سماجی تحفظ کی وزارت نے شہریوں اور غیر ملکی مقیمین پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کی موجودہ صورت حال کے پیشِ نظر سفر سے ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں کرونا وائرس کے دوسرے کیس کی تصدیق
مہلک وائرس کا شکار سعودی نے پہلے اعلان کردہ ہم وطن مریض کے ساتھ ایران کا سفر کیا تھا بين الاقوامى -
کرونا کا خطرہ، سعودی شہریوں کو ترکی کے سفر سے گریز کی ہدایت
ترکی میں سعودی سفارت خانے نے حال ہی میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر سعودی شہریوں کو ترکی کے لیے غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا ... بين الاقوامى