اٹلی میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 631 ہوگئی!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اٹلی میں گذشہ 24 گھنٹے کے دوران میں کرونا وائرس سے 168 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اس نئے مہلک وائرس سے اٹلی میں ایک دن میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔

اس مغربی ملک میں اب تک کرونا وائرس سے 631 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔گذشتہ دوہفتے کے دوران میں وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری کوویڈ۔19 سے 10149 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

Advertisement

اٹلی میں منگل کے روز نئی ہلاکتوں کے اعلان کے بعد چین سے باہر کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 1115 ہوگئی ہے۔اٹلی کے بعد ایران میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

ایران نے قبل ازیں گذشتہ 24 گھنٹے میں 54 مزید افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔ایران کی وزارتِ صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور کے مطابق اب تک اس مہلک وائرس سے 291 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں اور 8042 افراد اس کا شکار ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں