امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’’وائٹ ہاؤس کے معالج نے میرا طبّی معائنہ کیا ہے،مجھ میں کرونا وائرس کی کوئی علامات نہیں پائی گئی ہیں۔مجھے جب کرونا نہیں تو پھراس کے ٹیسوں کی بھی ضرورت نہیں ہے۔‘‘
صدر ٹرمپ منگل کے روز کیپٹول ہِل، واشنگٹن میں امریکی سینیٹ کے ری پبلکن ارکان کے ساتھ کرونا وائرس کے بارے میں ایک اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔
انھوں نے کہا کہ ’’میرا نہیں خیال کہ یہ (ٹیسٹ) کوئی بڑا معاملہ ہے،میں یہ کرواؤں گا لیکن میں اس کی کوئی وجہ محسوس نہیں کرتا ہوں۔میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں اور خود کو بہت اچھا محسوس کرتا ہوں۔‘‘