کرونا سے بچائو، مسجد الحرام کی صفائی کی مہم میں شیخ السدیس کی شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے اور اس سے بچاﺅ کے لیے مسجد الحرام خصوصاً حجر اسود پر جراثیم کش ادویہ کے سپرے میں بذات خود حصہ لیا ہے۔ اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سعودی خبررساں کے مطابق مسجد الحرام کی انتظامیہ نے زائرین کو کرونا وائرس سے بچانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہوئی ہیں۔ یہ ٹیمیں نماز عشاء کے ایک گھنٹے بعد سے لے کر نماز فجر سے ایک گھنٹے قبل تک حرم شریف کے ایک ایک حصے کی دھلائی، صفائی کا کام کر رہی ہیں۔

Advertisement

مسجد الحرام کی انتظامیہ نے اس حوالے سے اپنے نئے بیان میں بتایا ہے کہ ’ڈاکٹر السدیس صفائی ٹیموں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے خانہ کعبہ اور اس کے اطراف صحن مطاف، حجر اسود، رکن یمانی اور مقام ابراہیم کی صفائی میں شریک ہوئے‘۔ انہوں نے احتیاطی تدبیر کے طور پر جراثیم کش ادویہ کے چھڑکاﺅ، حرم کے فرش کی دھلائی کے کام بھی کیے۔

ڈاکٹر السدیس نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "مسجد الحرام میں احتیاطی تدابیر صفائی، جراثیم کش ادویہ کا سپرے زائرین کو کرونا وائرس سے بچانے اور ان کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کی خاطر اللہ کی رضا کے لیے کیا جا رہا ہے. یہ کام اعزاز کا ہے۔ یہ کام فخر کا ہے۔ اس کام کی بدولت اللہ تعالیٰ کے مہمانوں کی حفاظت ہوگی۔ اس کی بدولت وہ ممکنہ تکلیف سے محفوظ رہیں گے۔ اس پر اللہ تعالیٰ بڑے اجر سے نوازے گا۔"

مقبول خبریں اہم خبریں